ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا ایک اور وار، مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور

مہنگائی کا ایک اور وار، مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مہنگی فروخت جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق برائلر گوشت 504 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں یہ 520 سے 525 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، یعنی سرکاری قیمت سے 20 سے 25 روپے زیادہ۔

صرف مرغی کا گوشت ہی نہیں، مٹن اور بیف بھی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو جبکہ بیف 800 روپے کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 238 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 245 سے 250 روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔