سٹی42: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے ستلج میں صبح 6 بجے ہری کے ڈیم سے ڈسچارج کیا جانے والا پانی 1 لاکھ 22ہزار890 کیوسک تک بڑھ چکا ہے۔
قصور میں گنڈا سنگھ والا بارڈر پر ستلج کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گنڈا سنگھ والا بارڈر پر ستلج دریا مین پانی 1,20,000 کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔
جبکہ ہیڈ سلیمانکی تک پہنچنے پر ستلج میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھ کر ایک لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس دوران ستلج دریا کے کیچمنٹ ایریا میں مزید بارشیں ہونے جا رہی ہیں۔
مون سون سسٹم کل رات سے عرب سمندر اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔23 اگست سے ایک مغربی لہر بھی ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے مون سون کا آٹھواں سلسلہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔
این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ساتھ ملکر دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔
ستلج کے قریبی نشیبی علاقوں میں سیلاب
ستلج دریا کے قریب واقع نشیبی علاقوں مین سیلاب کی صورتحال پہلے سے ہے۔ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریا کے قریب واقع تمام آبادیوں کو خالی کروارہی ہے۔ بہت سے نشیبی علاقے پہلے ہی زیر آب آ چکے ہیں۔