سٹی42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینئیر صحافی خالد جمیل کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینئیر جرنلسٹ خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔
اس حوالے سے این سی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ صحافی خالد جمیل کو گرفتار کیا گیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔