ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں اور طلبا کے ہاتھ میں ہے؛ وزیراعظم

پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں اور طلبا کے ہاتھ میں ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف میرٹ، امانت اور دیانت کا سکہ رائج ہوگا، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں اور طلبا کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستانی ہنرمندچین میں پاکستان کے سفیر ہیں، پورے ملک کے بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھمائیں گے۔  

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان کی مدد کرنے پر چینی صدر سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان میں منتقلی ترجیح ہے۔ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ملک ہے، چین نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، زرعی شعبے میں چین کے تجزبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں تعلیم کے لیے بچوں کو میرٹ پر چنا گیا، بلوچستان کا کوٹہ اس کی آبادی سے دس فیصد زیادہ رکھا گیا ہے، بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپس اسکیم میں 10 فیصد حصہ زیادہ ہے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے میں تربیت کے لیے نوجوانوں کو میرٹ پر منتخب کیا گیا، چین زراعت میں جدید ٹٰیکنالوجی استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300 طلبا کا پہلا بیج چین سے پاکستان واپس آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کروں گا، چین کے دورے کا ایک ہی مقصد ہوگا ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بچے تربیت حاصل کرکے ملک کو مشکلات سے نکالیں، محنت کرکے اس مقام کو حاصل کریں گے جہاں قرضہ نہ لینا پڑے۔ 

 چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت معیشت کا اہم شعبہ ہے۔