سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔
ایوان صدر آمد پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں اپنے اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کئے۔
صدر مملکت نے پاکستان اور سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے درمیان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔