ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.92 روپے سے کم ہوکر 281.90 روپے پر بند ہوا۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284.10 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.69 روپے سستاہوکر 329.18 روپے،  یو اے ای درہم 5 پیسے سستاہوکر 77.35 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.03 وپے سستاہوکر 380.70 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.65 روپے پر برقرار رہا۔