ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بنگلہ دیش تعلقات کے مثبت سفر کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں نئے شعبہ جات میں دفاعی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی جنرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 

بنگلہ دیش کے کوارٹر ماسٹر جنرل کا پاکستانی افواج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔ 

سورس : آئی ایس پی آر