ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات : طلبا کی ایمانداری،سیلاب میں بہہ جانے والاسونا مالک کےحوالے کردیا

 سوات : طلبا کی ایمانداری،سیلاب میں بہہ جانے والاسونا مالک کےحوالے کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع  سوات میں سیلاب میں دب جانے والا  سونا  اہل مدارس کے طلباء نے  نکال کر  مالک کےحوالے کردیا۔

تفسیلات کے مطابق سوات میں متاثرہ علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اہل مدارس کے طلباء کو  سیلاب سے متأثر گھروں  کی صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صفائی کے دوران طلبہ  کو ایک  گھر سے کچھ سونا ملا جیسے اُنہوں نے بحفاظت مالک مکان کےحوالہ کردیا۔

طلباء  کی اس ایمانداری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اُن کی  حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔ 

دوسری جانب  سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا  تاہم سکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے  انہوں نے تمام اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو چھٹی دی جائے، اس دوران پانی سکول میں بھی داخل ہوا اور سکول کی بیرونی دیوار گرگئی۔ تاہم ہیڈ ماسٹر کے  بروقت ایکشن سے سکول میں زیر تعلیم تمام 936 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بونیر اور سوات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بونیر اور سوات میں متعددافراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں اسکول کے معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

 ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ دشوار گزار اور کٹے ہوئے علاقوں تک پہنچنے کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔ پیربابا بازار اور اس سے ملحقہ علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ گوکند گاؤں میں ایک مسجد شہید ہوگئی اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ مویشیوں کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں بہہ گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کے علاوہ  مختلف شاہراہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔