ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کےعلاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی برسی پر آئی جی پنجاب کا خراجِ عقیدت

کچے کےعلاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی برسی پر آئی جی پنجاب کا خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہادت پانے والے 12 پولیس اہلکاروں کی پہلی برسی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پچھلے سال آج ہی کے دن 12 اہلکاروں نے کچا میں جام شہادت نوش کیا، ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا،کچا کے ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا۔

  ترجمان پولیس  نت بتایا کہ شہید ہونیوالوں میں 1 ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبلز اور 1لانگری،شہداء میں ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس، کانسٹیبلز محمد عمران، اجے رام، بیرم رام ،کانسٹیبل راشد محمود، محمد ساجد شامل،زاہد حسین، انس ستار، عبداللہ بن مظہر،محمد احمد، راجا کنول اور لانگری محمد منیر نے بھی جام شہادت نوش کیا۔