اُسامہ ملک: کراچی ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا اور آتشزدگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا, مقدمے میں قتل بالسبب، دھماکہ خیز مواد آتش گیر مادے کے سلسلے میں غفلت برتنےکی دفعات شامل کی گئی ہیں.
واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا, مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا, مقدمے میں گوادم مالک حنیف، محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے.
ملزم حنیف واقعہ میں زخمی ہوکر اسپتال میں زیر ہے علاج ہے جبکہ عثمان فرار ہو گیا، واقعہ میں دو افراد کاشف اور اسد جاں بحق ہوگے ہیں، پچیس افراد زخمی ہوئے، بارہ افراد کو شدید اور باقی کو معمولی نوعیت کی چوٹییں آئی ہیں.