گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے، ویڈیو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں.

علامہ اقبال ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے،سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی .واردات آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر نرگس بلاک کے رہائشی احمد کے ساتھ ہوئی۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں.شلوار قمیض میں ملبوس ملزمان گھر کے قریب رک کر اطراف کا جائزہ لیتے ہیں.

ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اطراف کی نگرانی کرتا رہا،دوسرے ملزم نے ماسٹر چابی کی مدد سے موٹر سائیکل اسٹارٹ کی اور دونوں ملزمان الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اقبال ٹاؤن میں جمع کرا دیا۔