پہلا ون ڈے، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ انہونی کر دی

Hambantota Srilanka, Pakistan defeats Afghanistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔

پہلے ون ڈے میچ میں، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 202 رنز کا ہدف دییا جو افغانستان کے لیے ناممکن ثابت ہوا، 59 رنز پر پوری افغان ٹیم ڈھیر ہو گئی۔افغان ٹیم 20 اوور بھی نہ کھیل سکی، 5 بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے مجموعی طور پر 8 افغان بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور شاداب خان کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی،  پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے واحد ففٹی امام الحق نے بنائی، 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے شاداب خان 39، افتخار احمد30 اور محمد رضوان 21بنا سکے پہلا ون دے، پاکستانی 201 رنز کے ٹوٹل میں 18 فاضل رنز بھی شامل تھے مجیب الرحمان 3 کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب، محمد نبی اور راشد خان کی 2، 2 وکٹیں