لاہور بورڈ میں شاندار پوزیشن لینے والی عائشہ صدیقہ نے کامیابی کا فارمولابتا دیا

Lahore board, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مائدہ وحید:  لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں بہترین نمبر حاصل کرنے والوں میں ایک بچی عائشہ صدیقہ ہیں  جنہوں نے 555 میں سے 549لےکر اپنے شاندار ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کیا۔ 

اس کامیابی پر عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ یہ میرے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اتنے اچھے نمبروں سے پاس ہوئی۔

عائشہ نے اپنی اس نادر روزگار کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ چھ گھنٹے پڑھائی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کامیابی پر خوشی ہے،یہ میری ٹیچرز کی محنت کا  بھی نتیجہ ہے۔ عائشہ صدیقہ لاہور  کےیونیک سکول سسٹم اینڈ سائنس اکیڈمی والٹن کیمپس کی طالبہ ہیں۔ ان کےادارہ کے اساتذہ اور منتظمین بھی ان کی کامیابی پر بہت  خوش ہیں۔ 

عائشہ کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ہونہار سٹوڈنٹ پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ زندگی میں اس سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گی۔