نا معلوم افراد نوٹوں سے بھری بوری کو آگ لگا کر پھینک گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں نا معلوم افراد نوٹوں سے بھری بوری کو آگ لگا کر پھینک گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد آگ لگائے جانے والے نوٹ پاکستانی کرنسی کے ہیں۔ جلے ہوئے نوٹ گکھڑ کے قریب قبرستان سے برآمدہوئے۔ جلے ہوئے نوٹوں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جلے ہوئے نوٹ پاکستانی کرنسی کے ہیں. 

جلے ہوئے نوٹوں میں ہزار، پانچ سو اور پانچ ہزار روپے کے نوٹ شامل ہیں، جو کہ پوری طرح جل چکے ہیں۔