معروف گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

معروف گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور گولڈن ویزا دینے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک اچیومنٹ سے کم نہیں ہے۔

قبل ازیں آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، صومیہ خان اور عاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی ویزا دیا جا چکا ہے۔