ویب ڈیسک: وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کابینہ اجلاس کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور دیگر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم انوارلحق کاکڑکل مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کل وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کی کراچی کے صنعت کاروں سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملیں گے۔