ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت سے رجوع کا حکم دے دیا ہے۔وکیل عمران خان نےعدالت سے استدعا کی ہےکہ کہ چار دن کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔
جسٹس بابر ستار کا استفسار ،کیا آپ نے لاہور جانا ہے یا کراچی جانا ہے؟ وکیل عمران خان نے جواب میں کہاتین دن کا وقت بہت کم ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نےریماکس میں کہاکہ میں سپیشل جج تعینات کر کے ایک گھنٹے میں متعلقہ عدالت جانے کا آرڈر کر دونگا۔