چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا ضلعی عدالتوں کے ججز کیلئے اہم فیصلہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا ضلعی عدالتوں کے ججز کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان  نے ضلعی عدالتوں کے ججز کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے، ضلعی عدلیہ کے ججز اور ان کی فیملیز کو بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

  جوڈیشل آفیسرز کی علاج معالجے کیلئے صحت کارڈ جاری کیا جائے گا، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل آفیسرز کی بیوی، والدین اور 25 سال سے کم عمر غیر شادی شدہ بچوں کے کوائف طلب کر لئے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق صحت کارڈ جاری کرنے کا مقصد ججز کی فیملیز کی علاج معالجے کی مشکلات کو کم کرنا ہے،  تمام سیشن ججز اپنے ماتحت جوڈیشل آفیسرز کے کوائف ایک ہفتے میں بھجوائیں، جوڈیشل آفیسرز اور بڑے فیملی ممبرز کے شناختی کارڈ نمبرز بھی بھجوائے جائیں، صحت کارڈ کے بدلے میں جوڈیشل آفیسرز کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سیشن جج کی تنخواہ سے ماہانہ 6 ہزار روپے کٹوتی کی جائیں گی، ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول جج کی تنخواہ سے ماہانہ ساڑھے چار ہزار روپے کٹوتی کی جائے گی، سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی تنخواہ سے ماہانہ ساڑھے تین ہزار روپے کٹوتی کی جائے گی، سیشن ججز صوبے بھر کے جوڈیشل آفیسرز اور ان کی فیملیز کے کوائف ایک ہفتے میں بھجوا دیں۔

Shazia Bashir

Content Writer