ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید میانداد نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

جاوید میانداد نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

یاد رہے  ایک ویڈیو پیغام میں جاوید میاں داد نے کہا تھا  کہ میں عمران خان کا کپتان تھا وہ میرے کپتان نہیں تھے،ہم نے ان کو وزیر اعظم بنوایا،وزیر اعظم بننے کے بعد پتا نہیں کیا بن بیٹھے ہیں،آپ لوگوں کو روزگار تو دے نہیں سکتے مگر ان سے چھین رہے ہو،اب میں بتائوں گا سیاست کیسے ہوتی ہے،اب الیکشن لڑیں گے اور سیاست پر بات بھی کریں گے۔

 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہارگیا۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے، شروع میں ہی اسپنر لگائے جاتے تومیچ جیت سکتے تھے، اسی گراؤنڈ میں ہم اسپنرزکے ساتھ کئی میچزجیت چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer