نیب کا شہباز شریف کے گرد شکنجہ مزید سخت

نیب کا شہباز شریف کے گرد شکنجہ مزید سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت، اربوں روپے کنسلٹنٹس کو ادا کرنے پر نیب نے میاں شہباز شریف سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب لاہور نے گزشتہ دس سال کے پراجیکٹس کے دوران کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ سرکاری محکموں میں مطلوبہ اہلیت کی افرادی قوت کے باوجود الیکشن مہم کرنے والوں کو کنسلٹنسی کی مد میں نوازا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں 20 ارب روپے سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی، چار کول پاورپلانٹس کیلئے 49 کروڑ 80 لاکھ، خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے لیے 17 کروڑ 75 لاکھ کی ادائیگی کی گئی۔ مری میں کیبل کارز کی تنصیب کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 20 کروڑ ادا کیے گئے تھے۔