فیکٹریوں میں اب جرائم پیشہ افراد چھپ نہیں سکیں گے

فیکٹریوں میں اب جرائم پیشہ افراد چھپ نہیں سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) فیکٹری ملازمین میں چھپے جرائم پیشہ افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ اب تک 83 ہزار سے زائد فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے پہلی بار شہریوں کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے، اس حوالے سے ابتدائی طور پر لاہور پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کو فیکٹریوں میں انسٹال کرنا شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسی فیکٹریوں کے ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جن میں ملازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔

 ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا، جن میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، شہر میں 147 فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں ملازمین کی تعداد 100سے زیادہ ہے، بڑی فیکٹریوں کے بعد چھوٹے گھریلو یونٹس کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer