وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نےسادگی کی نئی مثال قائم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نےسادگی کی نئی مثال قائم کردی
کیپشن: City42 - Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول کے بغیر جیلانی پارک عید گاہ کی آخری صفوں میں کھڑے ہوکر نماز عید ادا  کرکے سادگی کی  نئی مثال قائم کردی۔

 نہ کوئی پروٹوکول نہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی فوج ظفر موج، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر  بغیر پروٹوکول نماز عید کی ادائیگی کیلئے جیلانی پارک پہنچے اور پچھلی صفوں میں عید کی نماز پڑھی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مکمل خطبہ سنا، جیلانی پارک میں نماز عید پڑھانے والے پیش نماز کو پچھلی صفوں میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی کی خبر ہوئی تو انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرکے وعدوں کی تکمیل کرنے کی خصوصی دعا کروائی۔

نماز عید کے بعد عید گاہ میں موجود شہری اپنے درمیان وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے.وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نماز عید کے بعد روانہ ہونے لگے تو شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے سیلفیوں کیلئے گھیر لیا، شہریوں اور پولیس اہلکار وں نے اُن کی ساتھ سلیفیاں بنوائیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ   صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی ہوگی۔ حقیقی تبدیلی لاکرعوام کوریلیف دیں گے۔اچھےاورکام کرنیوالےافسروں کوترقی دیں گے۔ بہترین کارکردگی والےافسروں کے پیچھےمیں کھڑاہوں گا۔ جوکام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کےمطابق پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔ کفایت شعاری اورسادگی کوحقیقی معنوں میں رائج کیا جائے گا۔ پنجاب میں آنیوالی تبدیلی سب کونظرآئےگی۔

Sughra Afzal

Content Writer