ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سکولز اور دفاتر بند ؛ نوٹیفیکشن جاری

 کل سکولز اور دفاتر بند ؛ نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کل ریڈ زون میں سکول اوردفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں اسکول اوردفاتر کل بھی بند رہیں گے، اسکولوں اور دفاترکو ورک فراہم ہوم کےانتظامات کی ہدایت کردی گئی۔ ریڈ زون کے اندر انٹری کو بند کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔

 ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے اسلام آباد میں کئی روز سے بڑی تیاریوں کے ساتھ کڑے سیکیورٹی انتظامات بھی برقرار ہیں۔