ویب ڈیسک:سمن آباد کے علاقے میں ملزم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز متاثرہ بچی کا خالو ہے جو اپنی سالی کے گھر آیا اور کھانا کھانے آیا تھاسالی نے ملزم بہنوئی سے کہاکہ میں ایک گھر میں کام کر کے واپسی پر کھانا بنا دیتی ہوں اور سالی کسی کے گھر کام کرنے چلی گئی ملزم اعجاز نے گھر موجود باقی چھوٹے بچوں کو دہی لانے کیلئے بھیج دیا اور موقع پا کر 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کر دی۔
ملزم اعجاز سالی اور بچوں کے گھر آنے سے پہلے وہاں سے فرار ہو گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف بچی کے والد مہر دین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد اُسے فوری گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔