(اسرار خان) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم نے سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکارکےساتھ فراڈ کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ کراچی پولیس کے کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کراچی پولیس کے کانسٹیبل دوست محمد کا کہنا ہےکہ ملزم کاشف ضمیر سے دو سال قبل دوستی ہوئی،ملزم سے دو سال سے ملنا جلنا تھا،ملزم نے اٹلی ویزوں کا بتایا۔
دوست محمد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ایک سال قبل ملزم کواٹلی کےویزہ کیلئے19لاکھ سےزائدرقم دی،ملزم نے اٹلی کا ویز ہ دیا نہ ہی رقم واپس کررہا ہے۔
گلبرگ پولیس نے ملزم کیخلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
