ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سکیورٹی کمپنیز اورگارڈز کی رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف

پنجاب میں سکیورٹی کمپنیز اورگارڈز کی رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: صوبہ بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن  کاجدید ڈیجیٹل نظام محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئےنظام کے تحت رجسٹریشن کوسیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہےتمام سکیورٹی کمپنیز کو سیفٹی ایپ کے ذریعے اندراج مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےسکیورٹی گارڈزکی اہلیت، ذاتی کوائف و دیگر تفصیلات سیف سٹی کے مرکزی ڈیٹا کا حصہ ہونگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے متعلقہ گارڈز یا کمپنی کا کریمینل ریکارڈ بھی اسی نظام میں شامل کیا جائیگاغیررجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کیخلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی جبکہ تمام اداروں کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ مکمل ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔