ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ  گئیں، جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 روپے اور آئل 595 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 روپے اور درجہ سوم 470 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب نجی کمپنیوں نے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔ 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کےمطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر 5 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے جبکہ چھوٹے ریٹیل اسٹورز پر یہی تھیلا 830 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جبکہ آٹے میں معمولی کمی سے مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے۔