سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خواتین کے لئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں 3500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 3021 روپے کمی کے بعد  2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 30 روپے کی کمی کے بعد 2750 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2381 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔