سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہر میں جرائم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پر عزم،  آئی جی اسلام آباد نے سٹی42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت قابو کریں گے شہریوں کے لیے پرسکون ماحول بنائیں گے۔

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آئی جی اسلام آباد  سید علی ناصر کا سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے سمیت تمام پولیس  افسران شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گے، پبلک پالیسنگ بہتریں بنائیں گے عام عوام کو آئی جی تک ڈائریکٹ پہنچ دیں گے ۔ تمام پولیس افسران تھانوں کی سرپرائز وزٹ یقینی بنائیں گے ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم رہیں گے اور بالکل سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے ۔

واضح رہے کہ سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔ سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔