چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان کی عدالتی تاریخ میں  انقلابی قدم 

chief justice islamabad high court athar minallah
کیپشن: chief justice islamabad high court athar minallah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا آغاز ہو گیا۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ ٹرائل کے طور پر عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا گیا۔ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے۔ لاہور کی ایف آئی اے عدالت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے ۔