آئندہ کبھی ناگن ڈانس نہیں کروں گا، عامر لیاقت نے وعدہ کرلیا

Aamir Liaquat
کیپشن: Aamir Liaquat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے ایک شو میں کیے گئے 'ناگن ڈانس' پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

عامر لیاقت یوں تو مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں اور ان دنوں وہ نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن 'پیارا رمضان' کی میزبانی کر رہے ہیں، ان کی اسی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان دنوں 'جیوے پاکستان' کے نام سے پروگرام کا ایک حصہ نشر ہوتا ہے جس میں مختلف اداکار بھی شریک ہوتے ہیں، چند روز قبل ان کے شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان شریک ہوئے تھے اور اس دوران وہ سری دیوی بننے کی کوشش میں اس خطرناک 'ناگن ڈانس' کرتے دکھائی دیئے تھے جس نے شائقین کو ہکا بکا کر کے رکھ دیا تھا۔

ویڈیو میں وہ شو کے اسٹیج پر لیٹ کر عجیب و غریب انداز میں ناگن ڈانس کرتے نظر آئے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا'۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ 'میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی آدمی ہوں'۔

Sughra Afzal

Content Writer