جہانگیرترین،علی ترین کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا

JKT IN COURT
کیپشن: JKT IN COURT
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :منی لانڈرنگ کیس،جہانگیرترین،علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک کی توسیع  کردی گئی ۔

جہانگیرترین،علی ترین   سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ، جہانگیر ترین،علی ترین سیشن عدالت پیش ہوئے،  ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین  نےعبوری ضمانت میں3 مئی تک توسیع
 کردی جبکہ جہانگیر ترین،علی ترین  کے وکیل  بیرسٹر سلمان صفدر  نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ میں دائرہ  اختیار کا معاملہ چل رہا ہے،یہ کیس سیشن کورٹ کے لئے فکس ہے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ  دیکھنا یہ  ہے بینکنگ کورٹ کی درخواستیں یہاں آتی ہیں یا نہیں،دائرہ اختیار کی درخواست 3 مئی کے لئے مقرر ہےجبکہ منی لانڈرنگ کےالزام پر تفتیش  جاری ہے جس میں  شامل تفتیش ہو رہے ہیں اگر کیس سیشن کورٹ منتقل ہو گیا تو اکٹھے دلائل دیئے جائیں گے۔

 تفتیشی  افسر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے،انکوائری رپورٹ خفیہ ہے،اوپن نہیں کر سکتے۔

 عدالت کی جانب سے  تفتیشی افسر کو حکم دیا گیا کہ انکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش  کی جائے۔