معروف پہلوان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

معروف پہلوان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس نے کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں پر بھی اٹیک کردیا جس کی وجہ سے نامور کھلاڑی وفات پاچکے ہیں،ایسے ہی پاکستان کے معروف پہلوان اور اور سابق اولمپیئن استاد حاجی محمد افضل شیر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس نے1 لاکھ75 ہزار سے زائد جانیں نگل لیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد210 سے تجاویز چکی ہے،حکومت کی جانب سے کوروناکوکنٹرول کے لئے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ترقی یاقتہ ممالک میں دہشت پھیلانے کے بعد ترقی پذیر ممالک کی طرف اس کا رخ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے  معاشی حالات ناساز ہوچکے ہیں۔

مہلک وائرس کی وجہ سے تعلیمی، نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوکررہ چکی ہیں جبکہ کھلاڑی بھی اس کے وار سے بچ نہیں سکے،نامور پہلوان حاجی محمد افضل 85 سال کی عمر میں نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے۔ ایک ماہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں امریکا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔انہوں نے سوگواروں میں چار بیٹے چھوڑے ہیں جن میں سے تین امریکا اور ایک پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔

حاجی محمد افضل 7اپریل 1935 کو پیدا ہوئے تھے اور 1960 میں صدر پاکستان ایوب خان نے انہیں شیر پاکستان کے لقب سے نوازا تھا۔ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی تھی لیکن سیمی فائنل میں انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔اولمپیئن محمد افضل نے کئی نامور پہلوانوں کو گر سکھائے اور ان کے معروف شاگردوں میں بشیر بھولابھالا، طیب رضا اعوان ٹائیگر پہلوان، عثمان مجید بلو پہلوان مرحوم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز عمر 52 سال  کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے تھے،ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے پندرہ فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفر سرفراز پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کے رکن تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer