(فاران یامین)شادی سے انکار پر خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کی کوشش،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم وقاص ملیحہ نامی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں عظیم ، ملیحہ ،ساجدہ خرم شامل ہیں۔
گرین ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرکے ملزم کو وقاص کوگرفتار کر نے کے بعد ملزم سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔