رمضان المبارک کیلئےریلوے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

 رمضان المبارک کیلئےریلوے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید)ریلوے ہیڈکوارٹر نے رمضان المبارک کے لیے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے، رمضان المبارک میں ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر دو شفٹوں میں کام کریں گے، لاہور سمیت ملتان، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ،پشاور اور سکھر ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے رمضان المبارک کے لیے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے،لاہور،راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ،پشاور،سکھر اور ملتان ڈویژن کے ریلوے ریزرویشن دفاتر کو مراسلہ جاری کیا گیا، جاری کردہ مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ  رمضان المبارک میں ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر دو شفٹوں میں کام کریں گے جبکہ اس حوالے سے ریلوے ریزرویشن دفاتر کے دو شفٹوں کے اوقات جاری کردیئے۔

ریلوے ریزرویشن پہلی شفٹ کے دفاتر صبح8 بجے سے دوپہر1بجے تک کھلا کریں گے۔ریلوے ریزرویشن کی دوسری شفٹ کے دفاتر دوپہر1بجے سے شام6بجے تک کھلا کریں گے۔ریلوے ریزرویشن دفاتر جمعہ کے روز نماز جمعہ کےلئے ساڑھے12 سے دوپہر2بجے تک بند رہا کریں گے۔اوقات کار 20 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔20رمضان المبارک سے عید تک ریزرویشن دفاتر 24گھنٹے کھلے رہیں گئے۔

ریلوے چیف کمرشل مینجر  کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون ختم ہونے پر ریزرویشن دفاتر پر بکنگ شروع کی جائے گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر مسافروں کو خاطراہ سفری سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

واضح رہے کہ  ٹرین آپریشن معطلی سے ریلوے انتظامیہ کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، 20 روز تک ٹرین آپریشن بندش سے ریلوے کو 2 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکاہے، دوسری جانب 15سو سے زائد رجسٹرڈ قلی، ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں کے وینڈرز اور پرائیوٹ اسٹاف سمیت 2ہزار کے قریب عملہ بے روز گار ہو گئے۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی حکومت سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی تھی، جس کو وفاقی حکومت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا، درخواست مستردہونے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین آپریشن یکم رمضان 24اپریل تک مزید بند رکھنے کا اعلان کیاتھا  جبکہ فریٹ ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer