ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاونڈز ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

 190 ملین پاونڈز ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس کے مطابق 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں ملزم کو قید میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریکارڈ ٹمپرنگ یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں، نیب کے ان تحفظات کے حوالے سے ریکارڈ پر کوئی چیز موجود نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی منظور کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے حوالے سے عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں، ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہونگی۔