ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان سے گندم خرید کر فلسطین بھیجیں، بلاول بھٹو کی تجویز

Bilawal Bhutto, National Assembly session, President AAsif Zardari, Parliament's joint session, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم خریدے اور گندم فلسطین بھیجے۔ انہوں نے  کہا ہ کہ اپوزیشن لیڈرکی تقریررونے دھونے کے سواکچھ نہیں ، ان کا لیڈر رو رہا ہے کہ "مجھے نکالو!" 

چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  اپوزیشن کوحکومت سے ڈائیلاگ کرنے کامشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنخواہ تب حلال ہوگی جب وہ پارلیمنٹ میں مثبت کرداراداکرے گی۔اپوزیشن اپنی ذمہ داری بھول چکی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیبیٹ کے اصل موضوع پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا صدر زرداری کا (پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ) خطاب شارٹ اینڈسویٹ تھا۔انہوں نے صرف ملک وقوم کی بات کی۔ڈائیلاگ کی بات انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے نہیں کی۔

صدر زرداری پارلیمنٹ سے سات بار خطاب کرنے والے واحد سویلین صدر

 قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ سویلین صدر نے اس ایوان میں ساتویں بار خطاب کیا، صدر زرداری نے کوئی سیاسی یا ذاتی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وفاق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے تقریر میں اتحاد کی بات کی، ڈائیلاگ کی بات کی، یہ سب اپنی ذاتی مفاد کے لیے نہیں کیا وہ اس لیے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مسائل جیسے غربت،مہنگائی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے تو سیاسی پروسس، ڈائیلاگ کے بغیر یہ نا ممکن ہے۔

 بلاول بھٹو نے بتایا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے عوام پر بھی بات کریں،جہاں ان کا حق ہو،  جمہوری انداز میں احتجاج کریں لیکن عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے۔  میں بجٹ پر اپوزیشن اور حکومت کو تجویز دوں گا کہ اپوزیشن کا اس میں اِن پٹ ہونا چاہیے۔  جب پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے تو شاید اپوزیشن اپنی ذمہ داری بھول گئے ہی۔  ہم ان کو یاد دلائیں کہ جو پیسے ان کو ایوان سے مل رہے ہیں وہ اس کو حلال کریں، بجٹ اور پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی تقریر تو بہت چھوٹی تھی مگر قائد حزب اختلاف کی تقریر ایک گھنٹے کی تھی جس میں 90 فیصد انہوں نے اپنا رونا دھونا کیا، اپنے بہادر خان صاحب کا رونا دھونا کیا جو دو تین مہینے جیل میں رہ کر تنگ آگئے ہیں، اور جو ان کی ذمہ داری بحیثیت قائد حزب اختلاف کے عوام کے مسائل کو اٹھائیں انہوں نے یہ ذمہ داری پوری نہیں کی۔

سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم میں تاریخی کام کیا

 بلاول بھٹو کے مطابق صدر زرداری نے تقریر میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی بات کی، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے دونوں شعبوں میں تاریخی کام کیا، ہم نے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں دل کے مفت ہسپتال کھولے، انہوں نے تعلیم کے حوالے سے بھی تقریر میں ذکر کیا اس میں بھی ہم نے کوشش کی کہ تعلیم میں اسٹرکچرل مسئلے ہیں ان کو حل کرنے کے لیے بہت کام کروائے جو کامیاب ہوئے ہیں۔

اپوزیشن کشمیر اور فلسطین پر بات ہو تو سیٹیاں بجا کر شور شرابا کرتی ہے

 سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ صدر زرادری نے ملک کے اندر عوامی مسائل پر بات کی مگر ساتھ ساتھ پاکستان کا جو مؤقف ہے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اس کو بیان کیا، میں مذمت کرنا چاہوں گا کہ جس وقت صدر اس ایوان میں کشمیر اور فلسطین پالیسی کو پاکستان کے سامنے رکھ رہے تھے، غیر ملکی سفارتکار وں کے سامنے بیان کر رہے تھے تو اپوزیشن والے سیٹیاں بجا رہے تھے، شور شرابہ کر رہے تھے ،تو وہ کیا پیغام بھیج رہے تھے سب کو؟ 

 کیا ان کا ذاتی رونا دھونا پاکستان کے مسائل سے زیادہ اہم ہے؟ وہ اپنے مسئلوں کو ترجیح دیتے ہیں، قوم کے  ان اہم مسئلوں کو ترجیح نہیں دیتے۔

آزاد کشمیر کا مسئلہ حل کرنے پر صدر زرداری کا شکریہ

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کمشیر میں جو مسئلہ چل رہا تھا اس پر صدرزرداری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے جلد اس بات کا نوٹس لیا اور میں حکومت وقت کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مطالبات مانتے ہوئے کشمیر پیکج کا اعلان کیا۔

کسانوں کے مسئلہ پر  تمام سیاسی جماعتین ایک پیج پر آئیں

 اس وقت پاکستان کے کسان سندھ اور پنجاب میں سراپا احتجاج ہیں اور ہم سب جماعتوں کا منشور ہے کہ پاکستان کی زراعت اس ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر کشمیر ہماری شہ رگ ہے تو ہمارے ملک کی شہ رگ کسان ہیں، اس معاملے پر سب سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، جو کسان کا معاشی قتل جاری ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے کہ جو عبوری حکومت میں فیصلہ لیا گیا اور پاکستان کی عوام کا پیسہ دوسرے ممالک کو دیا گیا اور گندم درآمد کروائی گئی تو اس ے معیشت کو نقصان ہوا اور پیسہ ضائع ہوا اور ان کا نقصان آگے جا کر ہوگا۔

گندم کی ایکسپورٹ پر پابندی ختم کی جائے

بلاول نے کہا  کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں، اگر ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں، اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج یکشن لینا پڑے گا، اب حکومت کو فیصلہ لینا چاہیے اس میں دیر نہیں ہونا چاہیے یہ مانتے ہوئے کہ یہ نقصان کسانوں کو اپنی وجہ سے یا دنیا کے معاشی حالات کی وجہ سے نہیں ہوئے لیکن یہ نقصان نالائق، غیر جمہوری لوگوں کے فیصلے کی وجہ سے ہورہا ہے، حکومت کو فورا کسانوں کی مدد کا فیصلہ کرنا چاہیے، ایکسپورٹ پر پابندی ہٹائی جائے تاکہ کسان بھی کما سکے اور معیشت کو بھی فائدہ ہو۔

کسان سے گندم خرید کر فلسطین بھیجیں، بلاول بھٹو کی تجویز

 بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ہورہا ہے، وہاں گندم بھیجی جائے مگر پاکستان کے کسانوں سے گندم خریدیں اور ان پر ظلم بند کیا جائے، ان فیصلوں کی وجہ سے یہ نا ہو کہ اگلے سال کسان کم فصل پیدا کرے، ہم سب مانتے ہیں کہ زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے تو حکومت جو بجٹ پیش کرے گی اس میں ایک ایسا پیکج دے گی کہ سب مانیں کہ یہ ایک زراعی ملک ہے۔ اپوزیشن کے جو دوست ہیں ان کا جو غیر سنجیدہ رویہ ہے میں اس پر افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، میں شروع کروں تو کہاں سے کروں؟ یہ آج کل کچھ پریشان ہیں، پیپلزپارٹی تین نسلوں سے جموہریت کی بحالی کے لیے جدو جہد کیے جارہے ہیں اور ان سالوں میں انہی لوگوں نے ہماری مخالفت کی۔

اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے

 بلاول نے کہا یہ بات ایک کرتے ہیں اور سیاست ان کی کچھ اور ہے، بطور ان کے یہ آئین کی بالا دستی، حقیقی آزادی، قانون کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں مگر بات کرنی ہے تو صرف افواج اور اسٹیبلشمنٹ سے، پاؤں اگر کسی کا پکڑا ہوا ہے تو انہی کا پکڑا ہوا ہے، بات ایک کرتے ہیں، سیاست ایک کرتے ہیں، اصل میں وہ  نہ جمہوریت نہ  ہی آئین کی بالا دستی میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ صرف اپنی ذاتی مسئلوں پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے صرف اور صرف وہ اپنے ذاتی مسائل کا حل چاتا ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس کا پاؤں پکڑنا پڑے گا تو اس لیے وہ سیاستدانوں کو انکار کر رہے ہیں کہ آپ سے بات نہیں کریں گے لیکن آئین کی بالادستی کے لیے انہی سے بات کرتے ہیں جن کو قائد حزب اختلاف کہہ رہا تھا کہ سیاست میں مداخلت نا کرو، وہ انہی سے پاؤں پکڑ کے زبردستی مداخلت کروا رہے ہیں، یہ غیر سنجیدہ ہیں، یہ منافقت کی سیاست ہے۔

 بلاول بھٹو کے مطابق یہ جمہوریت، پارلیمان  کے ساتھ منافقت ہے، جب تک یہ منافقت جاری ہے ان کا رونا دھونا جاری رہے گا،ان کا لیڈر رو رہا ہے ،مجھے نکالو ۔