لیسکو کا صارفین کی سہولت کیلئے شاندار اقدام

لیسکو کا صارفین کی سہولت کیلئے شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو  کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے اقدام،کینٹ اور ڈیفنس کے علاقےمیں مزید چھ آپریشنل دفاتر بنانےکی منظوری دیدی گئی۔

لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے نئے دفاتر آپریشنل کرنے کی منظوری دیدی ہے، کینٹ ڈویژن  صارفین کی تعداد زیادہ ہونے پر دوحصوں میں تقسیم کردی گئی، جس کے بعدعزیز بھٹی ڈویژن کے نام سے نیا ڈویژنل دفترتشکیل دے دیا گیا، مذکورہ ڈویژن میں گلدشت ٹاؤن، برکی، بی آر بی اور الطاف کالونی سب ڈویژن شامل ہیں، جبکہ کینٹ ڈویژن میں کیولری گراؤنڈ، صدر، تاجپورہ اور ضرار شہید روڈ سب ڈویژن شامل ہوں گے، اسی طرح ڈیفنس ڈویژن کوبھی دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

ڈیفنس ایسٹ ڈویژن کی تشکیل نو کی گئی ہے، ڈیفنس ڈویژن میں والٹن، امرسدھو، ڈی ایچ اے ویسٹ، ستارہ کالونی اور اقبال پارک سب ڈویژن ہوںگی، جبکہ ڈیفنس ایسٹ ڈویژن میں الفتح ٹاؤن، ڈی ایچ اے ایسٹ، بیدیاں روڈ اور ایئرپورٹ سب ڈویژن شامل ہوں گی جبکہ علی رضا آباد سب ڈویژن سے لاہور پارک کے نام سے نئی سب ڈویژن بنا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سےمزید ڈویژنز اور سب ڈویژنز کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے رواں ماہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بلنگ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا، تمام صارفین کو اوسط کی بجائے میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لیسکو نے گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ، لاک ڈاؤن تک بلوں کی عدم ادائیگی اور اقساط میں جمع کروانے والوں کے کنکشن بھی منقطع نہیں ہوں گے۔

چیف فنانشل آفیسر لیسکو نے آپریشن ونگ کے افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں لاک ڈاؤن تک کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer