شہر بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں

شہر بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین جمالی ) ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، مسلمان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے روزانہ شہر شہر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔

علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں رات دس بجےاذانیں دی گئیں۔ شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کراذان استغفار دی۔

روزانہ کی طرح ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری گھر گھر استغفار کرتے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خدا کی پناہ اورغیبی مدد مانگتے رہے۔

مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 22 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی. سندھ میں 230، خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 33، گلگت بلتستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔

لاہور میں 38ویں روزکورونا وائرس کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 24 ہوگئی ۔ محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق کل ایک سروسزاور3میوہسپتال میں اموات ہوئیں۔ترجمان کے مطابق لاہورمیں کورونا کے658کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق ابتک کل49اموات،724افرادصحت یاب،14مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک کل 61174 ٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور آئسولیشن کےدوران علامات ظاہرہوں تو1033پررابطہ کریں۔