بہار کالونی: مکین صاف پانی کو ترس گئے، ایم ڈی سمیت واسا، انتظامیہ کیخلاف احتجاج

بہار کالونی: مکین صاف پانی کو ترس گئے، ایم ڈی سمیت واسا، انتظامیہ کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بہار کالونی کے مکین صاف پانی کو ترس گئے، مکینوں کا ایم ڈی سمیت واسا انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ پر واقع بہار کالونی نمبر 2 میں گزشتہ چھ ماہ سے گندا پانی آ رہا ہے، صبرکا پیمانہ لبریز ہوتے ہی علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں گندے پانی کی بوتلیں اور درخواستیں اٹھاکرواسا انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا، ایکس ای این لنک روڈ ، ایس ڈی او لنک روڈ سرکل اورمنتخب نمائندوں کے دروازے جا کر کھٹکھٹائےمگرکوئی بھی ہماری بات سننےکوتیار نہیں، مکینوں کا کہنا تھا کہ بچے بیمارہو رہے ہیں، پینا تو دور کی بات گندے پانی سے برتن بھی نہیں دھوسکتے۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل کی منتقلی کے بعد مسئلے نے جنم لیا، جس پر انتظامیہ فی الفور ایکشن لے، ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer