نوکری کا جھانسہ دے کرلڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نوکری کا جھانسہ دے کرلڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق ) ذوالفقارنامی ملزم نےنوکری کا جھانسہ اور اسلحےکےزورپردوکولڑکیوں زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس ملزم کو سزا دلوانے کی بجائے صلح پر مجبور کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق نوکری کا جھانسہ دے کرہر بنس پورہ کی رہائشی دو لڑکیاںثریا اور سمیرا کوذوالفقار نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، حصول انصاف کے لئے زیادتی کا شکار ہونے والی دونوں لڑکیاں سیشن کورٹ پہنچ گئیں،ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ کی عدالت میں متاثرہ  لڑکیوں کومہرشکیل ملتانی ایڈووکیٹ نےپیش کیا،مہرشکیل ملتانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ لڑکیوں نےون فائیوپرکال کرکے ذوالفقارکوگرفتار کرایا مگر پولیس انکامیڈیکل نہیں کرارہی تھی،مشکل سےمیڈیکل کراکرپرچہ درج کیا،اب ملزم سےصلح کرنےکے لیے مجبور کیاجارہا ہے۔

دونوں لڑکیوں نےغربت کے باعث ذوالفقار نامی شخص کےگھرملازمت کی،مجبوری کا فائدہ اٹھا کرحوا کی بیٹیوں کوہوس کا نشانہ بنایا گیاجبکہ پولیس ملزم کی پشت پناہی کرنے لگی،لڑکیوں نےالزام لگایا کہ ذوالفقار نےان کواسلحےکےزور پرزیادتی کا نشانہ بناتارہا،متاثرہ لڑکیاں سیشن کورٹ میں زاروقطار روتی رہیں،ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نےہربنس پورہ پولیس سے28 اپریل کورپورٹ طلب کرلی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer