ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ

بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی کو لے آیا، بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے اور خفت مٹانے کی کوشش کی۔

لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ لندن میں وزیرِ اعظم کا گزشتہ روز کا اجتماع تاریخی تھا، وزیرِ اعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا برملا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں جنگ میں بھی بڑی کامیابی سے نوازا، وزیرِ اعظم اور سپہ سالار کے ٹیم ورک کے سبب دنیا اب پاکستان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہمیشہ کی طرح کشمیر اور فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے۔