بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کرنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا

بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کرنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کرنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا، قاری کا طالبعلم انس پر وحشیانہ تشدد، ملت پارک پولیس نے قاری شعیب کو گرفتا رکرلیا۔
بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کرنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا ,قاری کا طالبعلم انس پر وحشیانہ تشدد، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل ملت پارک پولیس نے قاری شعیب کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق 13 سالہ انس ملت پارک میں مدرسہ میں پڑھتا تھا، بارش کی وجہ سے چھٹی کی،چھٹی کرنے پر مدرسے کے معلم قاری شعیب نے بچے کو ڈنڈوں سے مارا اور زمین پر پٹختا رہا،استاد کے تشدد سے انس شدید زخمی ہو گیا.

بعدازاں بچے کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا،ساتھی معلم کے کہنے پر بچے کو شدید زخمی حالت میں دو نامعلوم افراد ہسپتال پہنچا گئے،گھر والے اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے اور پولیس کو اطلاع کی،ایس ایچ او ملت پارک آصف گِل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم قاری شعیب کو گرفتار کیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزیدتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer