کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر

سٹیٹ بینک،ڈالر پیمنٹس،کامرس،انڈسٹری،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسٹیٹ بینک کسٹم ٹیرف چیپٹر84 اور 85 کے تحت ڈالر پیمنٹس کو کلیئر کرنے پر رضا مند ہوگیا، صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹیٹ بنک کے مابین کسٹم ٹیرف 84 اور 85 کے تحت 50 ہزار ڈالر والی انوائسز کلئیر کرنے پر اصولی اتفاق ہوگیا ۔

خام مال کی درآمد اور مشینری آلات کی درآمد رکنے پر پریشان ہونے والی بزنس کمیونٹی کیلئے اچھی خبر ںالاآخر سامنے آہی گئی ۔فیڈریشن چیمبر کی کاوشوں پر اسسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کسٹم ٹیرف 84 اور 85 کے تحت 50 ہزار والی انوائسز کو کلیئر کرنے کا گرین سگنل دیدیا، صدر فیڈریشن چیمبر عرفان اقبال شیخ کے مطابق ایک ہفتے تک اسٹیٹ بنک کیجانب سے 50 ہزار ڈالر تک والی انوائسز کی ادائیگیاں کردی جائیں گی۔
اس حوالے سے فیڈریشن چیمبر اور اسٹیٹ بنک حکام کے مابین اتفاق ہوگیا جس کے مطابق ق50 ہزار ڈالر تک والی ادائیگیاں ایک ہفتے کے اندر کردی جائیں گی، صدر فیڈریشن چیمبر نے بتایا کہ کسٹم ٹیرف چیپٹر 84 اور 85 کے تحت ادائیگیاں نہ ہونے سے خام مال اور آلات کی درآمدات تک رک گی تھی اور ادائیگیاں بروقت نہ ہونے سے بزنس کمیونٹی کو ڈیمرجز ،کنٹینرز چارجز ،برآمدی آرڈرز مین کروڑوں کا نقصان ہوا۔