حاملہ خواتین بھی کرونا ویکسئین لگوائیں

pm health advisor dr faisal sultan media talk
کیپشن: pm health advisor dr faisal sultan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ محکمہ صحت کا ایک انقلابی اقدام ہے ،حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے عوام کے تعاون سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ ہر شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کرے۔  معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا  کہنا تھا کہ  اسلام آباد کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ محکمہ صحت کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔   ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈینگی کے پنپنے کا موسم ہے اس لیے پانی کھڑا ہونے نہ دیں۔