لاہور ائیرپورٹ پر 8فٹ لمبا زہریلاسانپ نکل آیا

لاہور ائیرپورٹ پر 8فٹ لمبا زہریلاسانپ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)کراچی کے بعد لاہور ائیرپورٹ رن وےپر بھی 8فٹ زہریلا سانپ نکل آیا، اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے سانپ کو مار دیا۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سکینڈری رن پر 8فٹ زہریلا سانپ نکل آیا، سانپ سکینڈری رن وے کے اطراف میں موجود جھاڑیوں سے آیا، رن وے پر موجود ائیرپورٹ سکیورٹی فورس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی اور سانپ کو مار ڈالا، جسکے بعد رن وے پر موجود ایجن ملازمین اور ائیرپورٹ پر موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور ائیرپورٹ کے مین رن وے کو ترقیاتی کاموں کے باعث بند کیا ہوا ہے، اور لائیٹ شیڈول کے لیےسکینڈری رن وے کو استعمال کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق رن وے پر سانپ اور زہریلے بچھو کی موجودگی معمول بن گیا ہے، اور ائیرپورٹ انتظامیہ سانپ اور زہریلے حشرات پر قابو پانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے، سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جا رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پر سانپ نےاے ایس ایف اہلکار کو ڈس لیا تھا۔اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکار کی شناخت اے ایس آئی محمد ندیم نے نام سے ہوئی تھی،خوف ہوہراس کی علامت بنے سانپوں نے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو کے لئے سنگین پریشانی کھڑی کردی،کراچی کے بعد   لاہور ائیرپورٹ سے بھی سانپ نکلنے کایہ دوسرا واقع  سامنےآیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer