ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے علاقے کے 70 سے زائد خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار

کچے کے علاقے کے 70 سے زائد خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شکارپور میں کچے کے علاقے کے  70 سے زائد خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار ہوگئے ۔

کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ 70 سے زائد انعام یافتہ اور خطرناک ڈاکو، جن کا تعلق بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز سے ہے۔ڈاکو اپنے جدید اسلحے سمیت سرینڈر  کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

 تیغانی گینگ کے سربراہ، بدنام زمانہ ایک کروڑ روپے انعام یافتہ ڈاکو بیلو تیغانی کے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔ یہ پیش رفت شکارپور میں جاری کچے کے آپریشن کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

 ڈاکوؤں کے سرینڈر کی مرکزی تقریب کل شکارپور پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ر: تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کی شرکت کا امکان ہے۔