نوازشریف کی لاہور واپسی پر جذبات مناظر

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چار سال بعد لاہور واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، لاہور ائیرپورٹ پر بھائی کا استقبال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پائے,  بعد میں مریم نواز مینار پاکستان جلسہ گاہ میں والد کا استقبال کرتے ہوئے والد کے گلے لگ کر رو پڑیں تو میاں نواز شریف خود بھی آبدیدہ ہو گئے۔

نواز شریف اپنے طیارہ کی سیڑھیوں سے نیچے اترے تو شہباز شریف نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ گھنٹے چھو کر ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے بھائی کو گلے لگایا تاہم شہباز شریف آنکھوں کو چھلنے سے نہ روک سکے۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک اقامت کے دوران میاں شہباز شریف کئی بار ان سے ملنے کے لئے لندن جا چکے ہیں اور ابھی چند روز پہلے وہ کئی روز لندن میں قیام کے دوران روزانہ میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے لئے ان سے ملتے رہے ہیں تاہم بڑے بھائی کی وطن واپسی کے حوالہ سے ان کے جذبات قدرتی تھے جن کے پیچھے فیملی کے طویل مصائب بھی تھے اور اپنے قائد کی باعزت وطن واپسی کی خوشی بھی شامل تھی۔

نواز شریف کی اپنی صاحبزادی مریم سے ملاقات مینار پاکستان پہنچنے کے بعد اسٹیج پر ہوئی۔ مریم نواز بھی والد سے ملتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ میاں نواز شریف نے مریم نواز کے کندھے تھپک کر ان کو تسلی دی لیکن اس لمحے وہ خود بھی آنکھوں میں آنے والے آنسؤں کو کمال ضبط کے ساتھ روکتے رہے۔