پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑے گا؟

پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑے گا؟
کیپشن: Pakistan vs India
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا لیکن اس مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبرن میں 80 فیصد بارش کی توقع ہے  اور بارش کے امکان شام کو میچ کے اوقات میں زیادہ ہیں۔ 

پاکستان اور بھارت کا میچ سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جبکہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔

پاک بھارت میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ  نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا  ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر