رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 4 ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 4 ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سرجانی ٹاؤن سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی اشیاء سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سرجانی میں مشترکہ کارروائی کی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کیا۔ملزمان میں گروہ کا سرغنہ المان عرف بھورا تنولی، یٰسین بنگالی، امتیاز احمد عرف اُستاد اور علی جان عرف جانی سندھی شامل ہیں۔ملزمان نے مختلف علاقوں میں 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چھینی گئی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چھینے گئے موبائل فونز کو اِن لاک کرتے اور ان کا  IMEI نمبر تبدیل کرتے تھے، چھینے گئے موبائل فون ملزمان سرینہ اور حیدری مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer